• news

حافظ آباد: 22  اساتذہ  بیرون ملک ہونے کے باوجود تنخواہیں لینے لگے


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے محکمہ تعلیم میں 22سے زائد اساتذہ اور معلمات کے بیرون ملک ہونے کے باوجود تنخواہیں نکلنے کا انکشاف ۔متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی چیئرمین ریاض احمدتارڑ سراپا احتجاج بن گئے۔ ریاض احمد تارڑ نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ تعلیم کے افسروں اور عملہ کی ملی بھگت سے ضلع کے مختلف سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ اور معلمات اسوقت بیرون ملک مقیم ہیں لیکن انکی تنخواہیں بدستور نکل رہی ہیں جس سے نہ صرف قومی خزانہ کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ متعلقہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے باعث تعلیم وتعلم کا سلسلہ بھی متاثر ہورہاہے ۔ انہوںنے حکومت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ حکومتی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے اساتذہ ، معلمات ، افسران واہلکاران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن