سابق جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ بار رانا سربلند سسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر
کامونکی(نمائندہ خصوصی)سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ رانا سربلند خاں کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق کامونکی کے نواحی گاؤں سالار سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ رانا سربلند خاں کو گزشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کر دیا گیا جس پر ایم این اے چودھری ذوالفقار علی بھنڈر،سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت،امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری علی وکیل خاں،رانا محمد انور ایڈووکیٹ،چودھری لیاقت علی سندھو ایڈووکیٹ،راشد بھٹی ایڈووکیٹ،رانا سرفراز احمد خاں ایڈووکیٹ،رانا بابر خاں،ڈاکٹر رانا اکمل خاں،حاجی رضا احمد گجر،چودھری مشتاق گجر،احمد بلال ڈھلوں،صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکی سردار نصیب ڈوگر،جنرل سیکرٹری رانا تنصیر ارشد،سرپرست رائس ملز ایسوسی ایشن میاں اقبال عزیز،حاجی محمد اسلم،رانا عمر ممتاز علی ایڈووکیٹ،رانا محمد رفیق،احمد اعجاز خاں ایڈووکیٹ،چودھری شوکت عزیز،رانا علی حسن،چودھری شمشاد علی،رانا محمد آصف خاں،رانا گلزار احمد ایڈووکیٹ،رانا محمد اشفاق ایڈووکیٹ،چودھری شہباز احمد ایڈووکیٹ نے رانا سربلند خاں کوا سسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔