• news

مانانوالہ:نوسرباز نے آن لائن بزنس کا جھانسہ دے کر شہری کولوٹ لیا


مانانوالہ( نامہ نگار)نوسرباز نے آن لائن بزنس کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے،رقم واپسی کے تقاضے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں۔متاثرہ شہری کا متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔فیصل ٹاؤن مانانوالہ کے رہائشی میاں محبوب احمد نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر احسن رشید نامی نوسرباز نے ایمز ریبورن گروپ آف کمپنیز کے نام سے ویب سائیٹ بنا رکھی ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں کو پراپرٹی،پٹرولیم،ہوٹلنگ،ٹورازم،کمرشل ٹاورز اور انٹرنیشنل سپر سٹورز کے کاروبار میں سرمایہ لگانے اور پر کشش منافع حاصل کرنے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن