• news

 شہر میں صفائی ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے:شکیل عطاا للہ ورک 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ چوہدری شکیل عطاا للہ ورک نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے گندے نالوں اور برساتی نالوں کی بروقت صفائی کی جاتی تو بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال سے بچا جا سکتا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئر مین پریس کلب شیخوپورہ ملک محمد بوٹا ،نمائندہ خصوصی نوائے وقت سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی سے ملاقات کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری شکیل عطا اللہ ورک نے کہاکہ کام چور سرکاری افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ہے کرپٹ سرکاری افسران اور اہلکاروں کو اب تبادلے کروانے کی ضرورت نہیں ان کو نوکری سے برخاست کرنے کے ساتھ اینٹی کرپشن میں مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے انہوںنے کہاکہ جلد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کیلئے فنڈ جاری کروائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن