• news

فیروزوالہ:تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتے راہگیر کو روند ڈالا 


فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ پر رحمان گارڈن کے قریب تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے راہگیر کو روند ڈالا حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی میں فرار ہوگیا۔ نامعلوم شخص40 سالہ رحمان گارڈن کے قریب سڑک کراس کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے سپتال لایا گیا یہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن