ضلع خیبر میں خالی مکان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
خیبر(آئی ا ین پی ) محکمہ ایکسائز نے پشاور ڈویژن کے ضلع خیبر میں پہلی بڑی کارروائی کرتے ہوئے خالی مکان کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ محکمہ ایکسائز انٹیلیجنس کے مطابق ضلع خیبر کے نوگزی بابا کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، ایک خالی مکان سے منشیات کی بڑی مقدار برآمد کی گئی۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق منشیات چار بوریوں میں چھپائی گئیں تھیں، اور اس میں 30 کلو آئس اور 8 کلو ہیروئن شامل ہے، جس کی عالمی منڈی میں قیمت اربوں روپے بنتی ہے۔مشیر ایکسائز نے ضلع خیبر میں پہلی بڑی کارروائی پر اہلکاروں کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے، اور بتایا ہے کہ کارروائی میں کسی ملزم کی گرفتاری نہ ہوسکی، تاہم محکمہ ایکسائز پشاور تھانے میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
منشیات برآمد