• news

کمرامن و امان یقینی ،جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے جنرل ہولڈ اپ 

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے امن و امان یقینی بنانے اورجرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے شہر بھر میں گزشتہ رات جنرل ہولڈ اپ کیا۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگرکی ہدایت پر کمرشل مارکیٹوں،اہم شاہراہوں، بینکوں،پبلک مقامات اورکرائم ہاٹ سپاٹس پر سپیشل ناکے لگائے گئے۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہناکہ بندی کا مقصد سکیورٹی مزید موثر بنانا اور جرائم پیشہ و امن دشمن عناصر کی سرکوبی ہے۔ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،چوکی انچارج ناکوں پر چیکنگ کے عمل کی نگرانی کی۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران ناکوں پر چیکنگ کے عمل کا خود جائزہ لیں اور نفری کو بریف کریں۔غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ ناکوں پر مشکوک افراد گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں اورچیکنگ یقینی بنائیں۔ناکوں پر تعینات اہلکار الرٹ ہوکر ڈیوٹی کریں جبکہ دونوں اطراف کی آمدورفت پر نظر رکھیں۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر شہر کی تمام پولیس ڈویڑن میں ناکے لگائے گئے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شامکے بھٹیاں،شیرا کوٹ، کرول گھاٹی،سوڈیوال، لیاقت چوک سبزہ زار،ماڈل ٹاو¿ن اے،سی بلاک،وفاقی کالونی، برکت مارکیٹ،لیڈی پارک باگڑیاں،حاکم چوک پی آئی اے روڈ، سمسانی روڈ جوہر ٹاو¿ن، صدر گول چکر کینٹ،کالج روڈ ٹاو¿ن شپ، فوڈ سٹریٹ ٹبی سٹی،عثمان چوک بادامی باغ، ریلولے سٹیشن، تانگہ والا چوک ملک پارک،موچی گیٹ،خیابان جناح ستو کتلہ، محافظ ٹاو¿ن، ایڈن گول چکر چوہنگ،سوئی گیس سوسائٹی، ہمدرد چوک ملت روڈ،شالیمار لنک روڈ،اشیانہ روڈ نشتر کالونی سمیت مختلف مقامات پر جنرل ہولڈ اپ منعقد کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن