• news

فیلڈ افسرقیمتی اثاثہ ،مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے: محبوب اسلم 


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اےندموٹروے پولیس محبوب اسلم نے گزشتہ روز لاہور سیالکوٹ موٹروے کا اچانک دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دستیاب وسائل کا جائزہ لیا۔ سیکٹر کمانڈر عبدالرزاق نے انہےںسیلابی صورتحال ہونے کی صورت میں متبادل راستوں کے استعمال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ فیلڈ افسران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ لہٰذا ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے تمام دفاتر کا معائنہ اور سیکشن کی کارکردگی ملاحظہ کی اور تاکید کی کہ پیٹرولنگ گاڑیوں کے موثر گشت اور 130 سے موصول ہونیوالی ہر کال کو پہلی ترجیح دیتے ہوئے حل کیا جائے گا اور اس ضمن کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ چالان کرنا ہمارا ہرگز ہرگز مقصد نہیں ہے۔ مشکل وقت میں خوش اخلاقی سے روڈ یوزرز کے کام آنا ہی ہماری اصل پہچان اور مقصد ہے۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پودا بھی لگایا ۔

ای پیپر-دی نیشن