• news

بھیرہ میں ڈکیتی مزاحمت  پر ڈالا ڈرائیور جاں بحق


بھیرہ (نامہ نگار) نامعلوم مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے ہنڈائی ڈالا کا نوجوان ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ ڈکیتی کی اس خونی واردات کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طارق عزیز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس افسر سے رپورٹ طلب کر لی۔ مقتول ڈرائیور محمد رمضان کے والد محمد علی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کا بیٹا اپنے ہنڈائی ڈالہ ایل ای ایس 3615 پر واپس اپنے گھر احمد آباد چاہ سپانوالا آ رہا تھا کہ فلائی اوور کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیتوں نے اس سے نقدی چھین لی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقتول محمد رمضان کی نعش کا پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں کیا گیا‘ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈرائیور جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن