• news

رانا عباس علی کے ڈیرہ پر ابوبکر شرقپوری کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا عباس علی خاں کی طرف سے اپنے ڈیرہ 23چک ڈھامکے میں پی پی 139کے ضمنی الیکشن کے نامزد امیدوار پی ٹی آئی صاحبزادہ میاں ابوبکر شرقپوری کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری ، سابق ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری،ضلعی صدر پی ٹی آئی کنور عمران سعید، ضلعی نائب صدر حاجی ملک محمد اقبال ، رانا وحید احمد خاں، چوہدری شاہنواز سرائ، محمد ارشد ورک، رانا زاہد محمود، میاں افضال حیدر، شہزاد سمور، حاجی محمد یعقوب خاں، رانا محبوب علی خاں، ملک تنویر احمد، اویس رانا، عامر خاں، رانا رحمت علی، رانا شوکت علی خاں و دیگر پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری، ٹکٹ ہولڈر پی پی 139صاحبزادہ میاں ابوبکر شرقپوری، سابق ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری ،ضلعی صدر کنور عمران سعید، رانا محمد عباس ، حاجی ملک محمد اقبال و دیگر نے کہا کہ اس عظیم الشان جلسہ عام میں عوام کی بھرپور شرکت نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جائے گی، عمران خان عوامی حقوق، ملکی آزادی و خود مختاری اور قومی خوداری کے تحفظ کی جدوجہد کررہے ہیں جس میں پاکستان کی عوام انکے شانہ بشانہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن