• news

 تعلیمی ترقی سے پاکستان اور ترکی کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے:ترک سفیر


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز، چک شہزاد بوائز کیمپس اسلام آباد نے تعلیمی کیرئیر مکمل کرنیوالے اپنیان طلبہ کے اعزاز میں شاندار "گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا میزبانی کیمپس ڈائریکٹر فضلی پسکل اور چک شہزاد کیمپس کے پرنسپل جواد حسن نے کی۔گریجویشن کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور (ترکی ) ترکیہ معارف فانڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر ہارون نے اس تاریخی تقریب میں شرکت کرنے پر ترکی اور پاکستان کے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں ترکیہ کے نئے سفیر "پروفیسر ڈاکٹر مہمت پیکاچی تھے ۔ تقریب میں ٹی ایم ایف کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز-محترمہ تگبا اسک ایرکان ، پروفیسر ڈاکٹر شمس القمر انچارج اکیڈمکس کامسیٹ یونیورسٹی اسلام آباد اور دیگر نے شرکت کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے محمد رفیق طاہر سینئر ایڈوائزر ، ہارون نے گریجویشن کرنے والے طالب علموں کو انٹرمیڈیٹ امتحان میں کامیابی اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے لیے تعلیم کی اہمیت اور تعلیم اور خواندگی کی ترقی کے میدان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز کے عظیم تعاون کو بھی اجاگر کیا ہارون نے تقریب کے حاضرین کو مختصرا بتایا کہ اس سال اس کیمپس سے 145 طلبا کامیابی کے ساتھ فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ اس سال 40 طلبا کو اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے اور انہیں اعلی تعلیم کے لیے معروف بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں داخلہ دلوایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو برادر مسلم ممالک ترکیہ اور پاکستان کے لیے تعلیم نہ صرف نئی نسل کے ذریعے ان کے مستقبل کے لیے بلکہ انھیں قریب لانے کے لیے بھی اہم بہت اہمیت رکھتی ہے ، انہوں نے دونوں ممالک کے روشن اور بہتر مستقبل کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے طلبہ میں تخلیقی اور مثبت تنقیدی سوچ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ طوبہ اشک نے کامیاب طلبا اور ان کے والدین کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی ہے جنہوں نے تعلیم اور شخصیت کی نشوونما کے ذریعے طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اپنی کوششیں کو وقف کیں۔انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ صرف تعلیمی ترقی سے ہی دونوں ممالک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ وہ مل کر تعلیم کے بڑے شعبوں میں عمدگی کے نئے افق فراہم کر رہے ہیں۔
ترک سفیر

ای پیپر-دی نیشن