• news

عمران خان کی آئی جی، مجسٹریٹ کو دھمکیاں اندھیر نگری ہے: اختر اقبال ڈار 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہاکہ پی ٹی وی ،پارلیمنٹ پر حملہ ،بل جلانے ،سول نافرمانی کی کال ،ہنڈی کی ترغیب ایس پی پر حملہ کیس میں عمران خان کو سزا دی گئی ہوتی تو آج وہ آئین ،پارلیمنٹ ،عدلیہ ،اسٹیبلشمنٹ اور انتظامیہ کی تضحیک نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ریلی میں عمران خان کی آئی جی،ڈی آئی جی اور مجسٹریٹ کو دھمکیاں اندھیر نگری کے مترادف ہے ،قانون کی بالادستی کا واویلا کرنے والا سب سے بڑا قانون شکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیمرا کی طرف سے عمران خان کی تقریر براہ راست نہ دکھانا مثبت اقدام ہے ۔ زیادہ بہتر ہوتا عمران خان کی مکمل کوریج کی پابندی لگادی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن