شروع میں پچ پر سوئنگ ‘بیٹنگ مشکل تھی ‘بیٹرز ناکام رہے ‘چھوٹا ہدف ہونے کے باوجود امید تھی دفاع کرنے میں کامیاب ہونگے: کپتان قومی ٹیم کی گفتگو
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت کا سہرا باﺅلر ز کے سرجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچ پر بال سوئنگ ہو رہی تھی جس کی وجہ سے بیٹنگ کرنا مشکل تھا ۔ ہم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے ۔ بیٹرز اس کارکردگی کامظاہرہ نہیں کرسکے جس کی امید تھی ۔ ٹاپ آرڈرز کے بعد مڈل آرڈر بھی آج ناکام رہا جس کی وجہ سے بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کافیصلہ درست تھا ۔ اللہ کا شکر ہے جس نے کامیابی عطاءکی ۔ چھوٹا ہدف ہونے کے باوجود باﺅلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ نسیم شاہ ‘محمد وسیم ‘شاہ نواز دھانی ‘سپنرز نے اچھی باﺅلنگ کی ۔ امید تھی کہ چھوٹا ہدف ہونے کے باوجود دفاع کرنے میں کامیاب ہونگے ۔ ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ بنچ سٹرینتھ کو موقع دے رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کون کہا ں اچھی کارکردگی کا مظاہر کرسکتا ہے۔ کھلاڑیوں کی تبدیلی روٹیشن پالیسی کا حصہ ہے ۔ سیریز میں نئے کھلاڑیوںکو بھی موقع دیا ہے تاکہ بنچ سٹرینتھ زیادہ مضبوط ہوسکے ۔ نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے کہاکہ کہ پاکستان کو آﺅٹ کرنے کے بعد امید تھی میچ میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ باﺅلرز نے شاندارر کارکردگی کامظاہرہ کیا اور پاکستان جیسی ٹیم کو چھوٹے ہدف تک محدود رکھا ۔ میچ میں چند ٹرننگ پوائنٹس تھے جس کی بدولت میچ گرفت سے باہر ہوگیا ۔ بیٹرز نے اچھی کارکردگی دکھائی تاہم صورتحال کے مطابق کھیل نہیں پیش کرسکے ۔ بیٹرز کے جلد آﺅٹ ہونے کا نقصان ہوا۔ آخر ی لمحات نے کھلاڑیوں نے خود کو قابو میں رکھا اور دباﺅمیں نہیں آئے ۔ کوپر جرکریز پر کھڑے رہتے تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے ۔ رن آﺅٹ ہونے کا بھی نقصان ہو ا۔ بڑی ٹیم کے ساتھ کھیل کر تجربہ حاصل ہو اہے جو دوسری ٹیموں کےخلاف کھیلتے ہوئے کام آئے گا ۔مجموعی طور پر سیریز اچھی رہی ۔پاکستان نے اچھا کھیل پیش کیا۔ آئندہ بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرینگے ۔ مین آف دی میچ نسیم شاہ نے کہا کہ سب سے پہلے شاندارکارکردگی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ۔ تین ون ڈے میچز کا کیر یئر ہے اور تیسرے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر بہت زیادہ خوش ہوں ۔ چھوٹا ہدف ہونے کے باوجود سوچا تھا دفاع کرنے میں کامیاب ہونگے ۔ کریز کے استعمال کا سوچ سمجھ کرکیاجس میں کامیاب ہوا۔ فیلڈرز نے بھی اچھا ساتھ دیا ۔ کیچز پکڑے جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے ۔