• news

جونیر ایشین ٹیبل ٹینس شپ ‘پاکستان ٹیم کا اعلان‘امم خواجہ مقرر


لاہور(سپورٹس رپورٹر ) جونیر ایشین ٹیبل ٹینس شپ کیلے پاکستان نے امم خواجہ‘ شاہ خان اور عباس خان پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے تمام کھلاڑیوں کا تعلق خیبرپی کے سے ہے ۔چیمئن شپ لاوس کے شہر وینٹیانے میں یکم ستمبر سے 6 ستمبر تک ہوگی ۔ٹیم کی قیادت پاکستان امم خواجہ کریں گے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز علی ہزارہ نے ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ سے لیٹر کے زریعے ان کھلاڑیوں کے سفری اخراجات سپانسر کیلئے کہا ہے۔ انہوں نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے پاس فنڈز نہیں ہیں چونکہ پاکستان ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے۔

 اس لے ڈایریکٹوریٹ اف سپورٹس خیبرپختونخواہ ان تینوں کھلاڑیوں کے سفری اخراجات کی منظوری دیکر پاکستان میں خاص کر خیبر پختونخواہ میں ٹیبل ٹینس گیم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

ای پیپر-دی نیشن