مالاکنڈ: سی ٹی ڈی کی کاررورائی جے یو آئی رہنما کا قاتل، 20 لاکھ سر کی قیمت والا داعش کمانڈر ہلاک
(نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی نے مالاکنڈ ریجن میں کارروائی کی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک دہشت ہلاک جبکہ متعدد فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد حیات محمد عرف سلمان کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ہلاک دہشت گرد داعش کا اہم کمانڈر اور درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد نے جے یو آئی ف کے سابق تحصیل ناظم پر حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔