ملکی کرنسی کی قیمت مزید کم ، ڈالر 4، سونا 3550روپے تولہ مہنگا
کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رحجان جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کے انٹربنک ریٹ دو روپے کے اضافے سے 216.65 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 روپے کے اضافے سے 222 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز پھر ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3550 روپے اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار 150 روپے ہو گئی۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 1729 ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ رورز مندا رہا۔ کے ایس ای100 انڈیکس 443.99پوائنٹس کی کمی سے 42826.66 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کے ایس ای30انڈیکس 166.41پوائنٹس کمی سے 16232.25، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 265.19پوائنٹس کی کمی سے29385.62 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس 544.29پوائنٹس کے خسارے سے70769.06 کی سطح پر بند ہوا۔