• news

 ایک ہفتے کے اندر بہت سی تبدیلیاں دکھائی دینگی‘ خورشید شاہ 


سکھر( بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ کوئی شخص آئین اور قانون سے بالاتر نہیں بھٹو سے زیادہ عوامی مقبولیت اور عوامی حمایت رکھنے والا کوئی لیڈر نہیں تھا مگر اس نے کبھی حکومت یا ریاست کو دھمکیاں نہیں دیں سکھر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی آئین اور قانون سے بالاتر ہونے کا دعویٰ کرنے والا سیاستدان نہیں ہوسکتا بھٹو جیسے سیاستدان کو تو جھوٹے کیسز میں گرفتار کیا گیا لیکن عمران خان پر تو عالم آشکار کیسز ہیں مگر وہ ان پرہٹ دھرمی دکھا رہے۔ہیں اور خود کو آئین اور قانون سے بالاتر ہونے کا دعوی کررہے ہیں خورشید شاہ نے کہا کہ بارشوں سے سندھ میں پیدا ہونے والے حالات اللہ کی طرف سے ہیں ہم سارے سیاستدان عوام کی مدد کے لیے سڑکوں پر ہیں بارش تھم جائے ایک ہفتے کے اندر بہت سی تبدیلیاں دیکھیں گے کندھرا اسپتال میں گذشتہ شب ڈاکٹر کے نہ ہونے اور اس کی عدم موجودگی کے باعث چار بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جارہی ہے اس واقعہ کے حوالے سے وزیراعلی سندھ سے بات کروں گا ڈاکٹرز کو موجودہ حالات میں انسانیت کی خدمت کرنی چاہیئے۔

ای پیپر-دی نیشن