مریم نواز سے اماراتی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور
لاہور (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور نائب سفیر راشد علی نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی ۔ مریم نواز نے پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید کے ہمراہ مہمانوں کا جاتی امراء آمد پر استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔