• news

 انجینئر امیر مقام کا باغ کے قریب فوجی گاڑی کے حادثے پر افسوس کا اظہار


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن انجینئر امیر مقام کا آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب فوجی گاڑی کے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے شہیدا کے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے مشیر نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔
چیئرمین سینٹ کی ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر مصطفی سنتوپ کے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت
اسلام آبا(خبر نگار) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے برادر دوست ملک ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر مصطفی سنتوپ کے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی اورمصطفی سنتوپ کے بیٹے کے نکاح میں بطور گواہ دستخط بھی کیے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو دوست ملک ترکیہ کے سپیکر مصطفی سنتوپ نے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر شادی کے بندھن میں بندھنے والے نئے جوڑے کو مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے سپیکر گرینڈ نیشنل اسمبلی ترکیہ اور ان کے خاندان کے تمام افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دوست ملک ترکیہ پاکستانیوں کے دلوں میں بستا ہے۔ہمارے رسم ورواج، ثقافت اور مذہبی مماثلتیں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔ محمد صادق سنجرانی نے مزیدکہا کہ سپیکر گرینڈ نیشنل اسمبلی ترکیہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے ذاتی طور پر اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف
 سے سیلاب متاثرین کیلئے
 فوڈ پیکج کا تیسرا امدادی قافلہ روانہ
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے حا لیہ سیلاب متاثرین کے لئے فوڈ پیکج کا تیسرا امدادی قافلہ روانہ کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی امداد سے لدے (950 ٹن) ضروری اشیائے خوردونوش کے 100 ٹرک روانہ کر دیئے ۔10000 فوڈ پیکج پاکستان کے تمام صوبوں کے 17 اضلاع میں رہنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائیں گئے۔ اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ ایک فوڈ پیکج کا مجموعی وزن 95 کلوگرام بنتا ہے جس میں (80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا) شامل ہیں جو کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور مقامی حکومت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس غذائی پیکج سے 70000 سے زائد افراد مستفید ہونگے۔
اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور سعودی عرب ہمیشہ سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہے۔ جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل اختر نواز نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، کنگ سلمان ریلیف سینٹر اور سعودی قیادت کا سیلاب متاثرین اورقدرتی آفات کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔گزشتہ ماہ بھی کنگ سلمان ریلیف سینٹرنے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مقیم سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں 5000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے گے۔ جس سےتقریبا 35000 سے زائد افراد مستفیدہوئے۔

 فوڈ پیکج 

ای پیپر-دی نیشن