اورنگی ٹاو¿ن میں پارک اراضی پر قبضے سے متعلق درخواست پر ڈی ایم سی غربی کو ایکشن لینے کی ہدایت
کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے سیکٹر 14/ بی اورنگی ٹاو¿ن میں پارک اراضی پر قبضے سے متعلق درخواست پر ڈی ایم سی غربی کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں سیکٹر 14/ بی اورنگی ٹاو¿ن میں پارک اراضی پر قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پلاٹ نمبر ایس ٹی فور پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرلیا۔ شہر میں ویسے ہی پارک ختم ہو رہے ہیں۔ پارک اراضی پر قبضہ غیر قانونی ہے۔ عدالت نے ڈی ایم سی غربی کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر تعمیرات غیر قانونی ہیں تو فوری کارروائی کی جائے۔ عدالت نے چیف سیکریٹری کو فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کردی۔ عدالت نے فیصلے کی نقول چیف سیکرٹری کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائیکورٹ