• news

شاہینوں کی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے یو اے ای پرواز 


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) نیدرلینڈز کے کامیاب دورے کے بعد 22 رکنی قومی سکواڈایشیاءکپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئی۔ پاکستان نے ٹیم نیدر لینڈز کو تین صفر سے شکست دے کر ورلڈ کپ سپر لیگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ زاہد محمود اور محمد حارث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، امام الحق اور سلمان علی آغا 26 اگست کو یوکے روانہ ہوں گے، عبداللہ شفیق کچھ دن ہالینڈ میں قیام کے بعد 26 اگست کو سیالکوٹ پہنچیں گے۔عثمان قادر، آصف علی، حیدر علی اور افتخار احمد آج دبئی میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن