بحیثیت معاشرہ ہم انتہائی پستی کا شکارہیں :حافظ عبدالطیف
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا ہے کہ ہمیں حقوق العباد اور اسلامی تعلیمات سے معاشرے کو مہمیز کرنا ہو گا، ضرورت اس امر کی ہے کہ حضوراکرم ؐ خاتم النبیین نے جو احکامات دیئے ہیں اس پر عمل پیرا ہوا جائے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ عبدالطیف نے کہا کہ بحیثیت معاشرہ ہم انتہائی پستی کا شکارہیں ہرطرف جھوٹ،دھوکہ دہی،رشوت خوری اور حیوانیت کا بازارگرم ہے۔