• news

حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے پریشانی کا باعث بن گئی :خرم سلیم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )امیر زون پی پی 53جماعت اسلامی خرم سلیم کھوکھر نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے عام آدمی اور غریب پر زندگی تنگ کردی ہے،حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ان کیلئے پریشانی کا باعث بننے ہوئی ہے،عوام کے حقوق کا تحفظ اور ریلیف فراہم کرنے کے دعویدار حکمرانوں نے کمر توڑ مہنگائی کرکے لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے، آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو خون کے آنسو رولا دیا ہے اور ظلم کی اتنہا یہ ہے کہ مزید بجلی مہنگی کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 53 کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہے،مزید اضافہ عوام کے معاشی قتل کے ساتھ صنعت و تجارت کو بھی تباہ کردے گا، تاجروں کے فکس ٹیکس کے ریلیف کے بعد اگر حکومت نے کسی اور طریقہ سے عوام کے جیب پر ٹیکسوں کے ذریعہ ڈاکہ مارنے کی کوشش کی توقوم حکمرانوں کو معاف نہیں کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن