• news

 عمران خان کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کیا جائے: احمد ندیم گورائیہ


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ بار کے سنیئر وکلاء چوہدری احمد ندیم گورائیہ ایڈووکیٹ ،چوہدری خادم حسین آدھی ،سرفراز احمد وڑائچ ،فاروق احمد ملہی، منظور قادر بھنڈر ایڈووکیٹس نے ہنگامی پر یس کا نفر نس کرتے ہو ئے کہا کہ حکو مت کے دن گنے جا چکے ، عمران خان کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ حکو مت کی بو کھلا ہٹ کا نتیجہ ہے اسے فوری خارج کیا جائے۔پی ٹی آئی چئیرمین کیخلا ف کو ئی جر م نہیں بنتا اور 7اے ٹی اے با لکل حقا ئق کے منا فی مقد مہ ہے ،22کر وڑعوام کی آواز عمران خان پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت ضر و ری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ما ضی سے سبق نہیں سیکھا،اقتدا ر کے نشے میں میں آکر اند ھی ہو چکے ، فو ری طور پرایف آئی آرخا رج کی جائے ورنہ راست اقد ام اٹھا ئیں گے اور حکو مت کو چلتا کریںگے۔

ای پیپر-دی نیشن