• news

 حکمران عام انتخابات کے انعقاد سے راہ فرار اختیار کرچکے :ڈاکٹر اسلم


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران عام انتخابات کے انعقاد سے مسلسل راہ فرار اختیار کرچکے ہیں ضمنی الیکشن کے نتائج نے انکے عوامی مقبولیت کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے اور عوام کی ان سے نفرت بھی واضح ہوگئی ہے پی ڈی ایم کو حق حکمرانی حاصل نہیں عوام نے پی ٹی آئی کو اقتدار دیا جس پر شب خون مارا گیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ختم کرنے کی سازشیں کرنیوالے خود قصہ پارینہ بن رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن