• news

16 نئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات 


(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 16 نئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیے ہیں اور سابقہ ن لیگی دور میں تعینات 15 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو برطرف کرنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تعینات ہونے والوں میں انیس علی ہاشمی، فیاض احمد مہر، محمد مبشر اسلم ، محمد اویس احسان جوئیہ، عرفان فیض کلار، کاشف بشیر، اہویر طفیل وڑائچ، شوکت علی، عقیل احمد بھٹی، شاہد یار وٹو، میاں شکیل احمد، سردار ارشاد منظور، مصطفی شوکت عمران پاشا، چودھری اکبر شاہ محمد، قیصر عباس شاہ اور مرزا آصف عباس شامل ہیں۔ برطرف ہونے والے 15 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز میں عارف راجہ، قاسم چوہان، محمد شیر چھینہ، عبدالعزیز اعوان، شیخ جمشید حیات، ناصر منظور چوہان، ایم بلال بٹ، نوید خلیل، قمر الزمان، رزاق اے مرزا، چوہدری امتیاز الٰہی، جاوید قصوری، چوہدری محمد اسحاق، اسرار الحق ملک اور حافظ لطیف خواجہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن