بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ، 200 یا کم یونٹ والوں کو ریلیف ملے گا: خرم دستگیر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اگلے ماہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ چارج ہو گی، جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ جون کے مقابلے میں کم ہو گی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 200 یا اس سے کم یونٹ والوں کو ریلیف ملے گا۔