• news

 عمران خان نئے پاکستان کے قیام کی جدوجہد کررہے ہیں: مستنصر ساہی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے رہنماوامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 51 انجینئر مستنصر ساہی نے کہا ہے کہ عمران خاں نئے پاکستان کے قیام کی جدوجہد کررہے ہیں ،وہ اقتدار کے لئے نہیں بلکہ ریاست پاکستان کو بچانے کے ساتھ ساتھ آئین وقانون کی بالادستی قومی اداروں کے استحکام اور خود مختاری کے ساتھ غیر ملکی مداخلت ختم کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں پاکستانی قوم نئے پاکستان کی تکمیل میں عمران خاں کا ساتھ ہے انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان میں پہلے کی طرح سب کا احتساب ہوگا اور کرپشن کے ناسور کو جر سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

 پی ٹی آئی عمران خاں کی قیادت میں ملک کو قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گی وہ وقت ضرور آئے گا جب اس ملک کو کرپشن سمیت تمامدرپیش مسائل سے نجات ملے گی پی ٹی آئی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور غریب کی زندگیوں میں آسودگی اورخوشحالی لانے کا جامع پروگرام رکھتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن