• news

پی ڈی ایم جھوٹوں کا ٹولہ ہے: نیئر مرتضیٰ لون 

لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی سینئرمرکزی رہنما سابق ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری نیئر مرتضیٰ لون نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیے سرخ لکیر ہے، ان پر کسی نے انگلی اٹھائی تو ہماری یہ سرخ حد ختم ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جھوٹوں کا ٹولہ ہے پوری قوم کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔ نیئر مرتضی لون نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر پر پابندی اور مقدمہ درج کیے جانے کو تحریک انصاف کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن