معاشرے میں انتہا پسندی کی کسی بھی شکل میں گنجائش نہیں: ساجد علی نقوی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح کیا ہے کہ انتہاءپسندی کی گنجائش کسی بھی معاشرے میں کسی بھی شکل میں نہیں دی جاسکتی،انسان کو آزاد پیدا کیا گیاہے مگر ہر دور میں ایک نئے انداز میں انسان کو غلام بنایاگیا اور بنایاجارہاہے۔
، اب فرد کی جگہ اس سے بھی سخت قوموں اورریاستوں کی غلامی نے لے رکھی ہے، جس نے انسان کے شعور پر حملہ کرکے اس سے سوچنے اور جینے کا حق تک چھین لیا