اقتدار سے دوری نے عمران خان کے ہواس چھین لئے:عصمت انصاری
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنمالالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہ اقتدار سے دوری نے عمران خان کے ہواس چھین لئے ہیں،ان کا رویہ باغیانہ اور ملکی آئین وقانون کے منافی ہے وہ خود کو ہر قانون سے بالاتر سمجھتے ہےں ، قومی سلامتی کے ا داروں عدلیہ اور سرکاری افسروں کو کھلی دھمکیاں دےنا سیاست نہیں بلکہ سراسر بغاوت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان قومی مجرم ہے اقتدار کے حصول کے لئے ملک و قوم میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہ دی جائے، سابق وزیراعظم عمران خان قوم کو اداروں کے خلاف بھڑکا رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔
زیراعظم شہبازشریف حکومتی رٹ قائم کریں اور اداروں کا تقدس بحال کرائیں۔عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کی، لوگوں کو بے روزگار کیا، مہنگائی کی، کیونکہ ان کی ترجیح ان چیزوں کو ٹھیک کرنا نہیں تھی ۔