گجرات کو ڈویژن، کنجاہ، جلالپور جٹاں کو تحصیل بنانے کا اعلان خوش آئند ہے: خدیجہ عمر فاروقی
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے گجرات کو ڈویژن اور کنجاہ اور جلالپور جٹاں کو تحصیل بنانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقہ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے اور اس سے گجرات ڈویژن کے اضلاع گجرات، منڈی بہاﺅالدین اور حافظ آباد کے لوگوں کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل ہونگے ۔انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے وزیرآباد کارڈیالوجی انسٹییوٹ اور عزیز بھٹی ہسپتال کی 500،500بیڈز تک اپ گریڈیشن اور زچہ بچہ اور کینسر ہسپتال بنانے سے علاقہ کے مریضوں کوبہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم ہونگی ۔