سندھ بلوچستان میں بارشوں سے تباہی عظیم انسانی المیہ ہے:ریاض ریحان
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ق کے راہنما ڈویژنل صدر امن کمیٹی و نائب صدر شالیمار ٹاﺅن سوسائٹی حاجی ریاض ریحان جٹ نے کہا ہے کہ سندھ بلوچستان میں بارشوں سے تباہی عظیم انسانی المیہ ہے ، حکومت سیاست سے بالاتر ہو کرمصیبت زدہ ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرے ، ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ آفت زدہ پاکستانیوں کی مدد میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے اور سیاست کو ایک طرف رکھ کر مل کر سیلاب زدگان کی امداد کی جائے اہل خانہ مال مویشی اور گھر بار سے محروم ہو جانے والوں کے زخموں پر مرہم رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔ اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں کی جانی چاہئے ، انہوں نے مزید کہا کہ مخیر حضرات انسانی حقوق کی تنظیمیں حکومتی امدادی کارروائیوں کا حصہ بنیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں ۔