سرور شاہدہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زےر اہتمام فری میڈیکل کیمپ لگاےا گےا
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) کینٹ کے قصبہ بدوکی گوسائیاں میں سرور شاہدہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کارڈیو و سکولر ٹرسٹ کے صدر ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی کی نگرانی میں بلڈ پریشر، شوگر اور دل کے مریضوں کے چیک اپ اور لیبارٹری ٹیسٹ کے لےے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گےا جس میں ڈاکٹر ارسلان، ڈاکٹر سلیمان کی سرپرستی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے 500سے زائد مریضوں کے مفت چیک اپ اور لیبارٹری ٹیسٹ کرنے کے بعد ضرورت مند مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کیں اس موقع پر ادارے کے صدر پروفیسر شعےب سرور ہاشمی نے بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں قائم ہونے والے دل کے ہسپتال میں 200بیڈز کا کارڈیک ریسرچ انسٹیٹیوٹ بنایا جارہا ہے جس میں 50 فیصد مریضوں کا علاج جدید طریقہ سے مفت کیا جائے گا۔
، علاقہ بھر سے آئے ہوئے مریضوں اور معززین سے ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری رانا عامر محمود، ممبران ٹرسٹ ڈاکٹر محمد افضل، خورشید عالم نے بھی خطاب کیا جبکہ فری میڈیکل کیمپ کی میزبانی کے فرائض شیخ اویس ظہور ہاشمی، نعیم ہاشمی، وقاص ہاشمی، قصبہ کے دیگر مخیر حضرات نے ادا کئے۔