• news

لاہور لیڈز یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف کمپیوٹر سائنس ملائیشیا میںایم او یوتقریب 

لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور لیڈز یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ ملائیشیا کے درمیان ایم او یوتقریب کا مین کیمپس میں انعقاد کیا گیا۔جس میں لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی اور یونیورسٹی آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ ملائیشیا کی ڈائریکٹر آف انٹرنیشنل مارکیٹنگ اینڈ ایڈمیشن ڈاکٹرلینا ٹیو نیوفود کے ہمراہ شرکت کی۔لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی اورشعبہ جات کے صدوراور ڈائریکٹرزنے ملائیشیا سے آئے وفد اورمہمانوں کا مین کیمپس میں پرتپاک استقبال کیااور بعد ازاں دونوں یونیورسٹیز کے درمیان تفصیلی مذاکرات،دونوں اداروں کی پریزینٹیشنز کاتبادلہ، ایک دوسرے کیساتھ باہمی تعاون اورمختلف مفاہمتی یادداشتوں پرایم اویوکیا گیا۔دونوں یونیورسٹیوں کے باہمی مفاہمتی تعاون کے نتائج میں مشترکہ  تعلیمی اور ثقافتی تعاون ،مشترکہ تحقیق اور ترقی کے منصوبے،فیکلٹی،اسکالزاور طلبہ کی نقل وحرکت /تبادلے ،مشترکہ کانفرنسیں ،سیمینارزاورورکشاپس سمیت ایک دوسرے کے تجربات اور سہولیات سے استفادہ حاصل کرناشامل ہے۔تاکہ ان ممکنہ اقدامات کے نتیجے میں مستقبل قریب میں دونوں اداروں کے تعلیمی  وترقی کے سفرکو آسان بنایا جاسکے۔
یونیورسٹی آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ ملائیشیا کی ڈائریکٹرانٹرنیشنل مارکیٹنگ اینڈ ایڈمیشن ڈاکٹرلینا ٹیونے وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی کو اپنی پروفیشنل ٹیم کے ساتھ یونیورسٹی آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ ملائیشیا آنیکی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔۔ وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی نے ملائیشیا سے آئے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے ،سوئنیرز،یونیورسٹی کی معلوماتی اور ایڈمشن سے متعلق میٹریل بھی بطور تحفہ دیا۔بعدازاں یونیورسٹی آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ ملائیشیا کی ڈائریکٹر انٹرنیشنل مارکیٹنگ اینڈ ایڈمیشن ڈاکٹرلینا ٹیونے وفد کے ہمراہ چیئرمین لاہورلیڈزیونیورسٹی ظہوراحمدوٹوسے ملاقات کی اور ملائیشیا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سینیک خواہشات  اور تعاون کاپیغام پہنچایا۔اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہور لیڈز یونیورسٹی حمزہ ظہور وٹو بھی موجود تھے۔چیئرمین لاہورلیڈزیونیورسٹی ظہوراحمدوٹو نے ڈاکٹرلینا ٹیو کا شکریہ اداکیا۔اورخیالات کا اظہار کرتے ہوئیکہاکہ دونوں یونیورسٹیاں مختلف پروگرامز میں تعاون کینتیجے میں معیاری تعلیمی اہداف کو حاصل کرسکیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن