راؤ عمران واجد ایڈووکیٹ کو انصاف لائرزفورم پنجاب کانائب صدر مقرر،نوٹی فکیشن جاری
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے راؤ عمران واجد ایڈووکیٹ کو انصاف لائرزفورم پنجاب کانائب صدر مقررکرکے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیاہے ،نومنتخب نائب صدر انصاف لائرزفورم پنجاب راؤ عمران واجد کاکہناہے کہ قیادت جو ان پر اعتمادکیاہے وہ اس پرپورااترنے کی پوری کوشش کرینگے،انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کی تواناآوازہیں اور وہ ملک وقوم کی خودداری کی جنگ لڑرہے ہیں انصاف لائرزفورم ان کے شانہ بشانہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جدوجہدمیں حائل رکاوٹوں کو دورکرینگے ،اس جدوجہدمیں اگر موجودہ حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں پرریاستی ظلم وستم اور گرفتاریاں کیں تو انصاف لائرزفورم اپنے کارکنوں کی رہائی کیلئے مفت قانونی امداد فراہم کرے گا۔