• news

فنی تعلیم معاشی ترقی میں اہم کردار اداکرتی ہے:چیئرپرسن ٹیوٹا 

لاہور(سپیشل رپورٹر) چیئرپرسن ٹیوٹا مامون جعفر تارڑ نے کہا ہے کہ فنی اور ووکیشنل تربیت کے معیار میں بہتری طلبہ کیلئے روزگار کے حصول میں معاون ہوگی۔ ہمیں اپنی فنی تربیت کی کوالٹی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔وہ ٹیوٹا کے چیئرپرسن کا چارج سنبھالنے کے بعد ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ماموں جعفر تارڑ نے کہا کہ فنی تعلیم کی اہمیت کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار رکھتی ہے۔عمران خان نے بطور وزیر اعظم اپنی پہلی تقریر میں فنی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔وہ بطور چیئرپرسن ٹیوٹا عمران خان کے فنی تعلیم کے فروغ کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔وہ وزیر اعلی پنجاب چو ہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے بھی شکر گزار ہیں اور فنی اور ووکیشنل تعلیم میں مزید بہتری کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔
مامون جعفر تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات ہیں کہ طلبہ کے لئے ڈیمانڈ ڈریون تربیت کو یقینی بنایا جائے اور اپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیوٹا کے انڈسٹری کے ساتھ تعلق کو مزید مضبوط کریں گے۔اور اس امر کو بھی یقینی بنائیں گے کہ جس علاقے میں جو انڈسٹری ہے ان اداروں میں اسی اندسٹری کی ڈیمانڈ کے مطابق کورسز کروائیں جائیں۔انہوں کہا کہ وہ ٹیوٹا ملازمین کے مسائل کے حوالے سے مثبت اقدامات اٹھائیں گے۔میاں مامون جعفر تارڑ ضلع حافظ آباد سے تحریک انصاف کے ایم پی اے ہیں۔وہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن