پاکستان مخالف مہم‘ بھارت اور ٹوئٹر انتظامیہ کی ملی بھگت بے نقاب
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے خلاف ٹوٹٹر مہم کے تانے بانے کْھلنے لگے، ٹوئٹر کے سکیورٹی چیف نے ہندوستان اور ٹوئٹر انتطامیہ کی ملی بھگت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے ٹوٹٹر انتطامیہ کو انڈین گورنمنٹ کا ایجنٹ پے رول پر رکھنے پر مجبور کیا۔ ٹوئٹر کے سکیورٹی چیف نے یہ معاملہ امریکی ریگولیٹرز کے ساتھ اْٹھا دیا۔ اِس معاہدے کے تحت ہندوستان کو حساس User Data تک رسائی حاصل ہو گئی۔ ٹوئٹر انتطامیہ نے اِس بات کی تصدیق کر دی۔ ٹوئٹر انتظامیہ بھارت کے خلاف ایک قانونی جنگ لڑ رہی ہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ہندوستان ٹوئٹر پر غیر قانونی اقدامات اور Content میں ملوث ہے۔ سی این این کے مطابق ٹوئٹر کے سکیورٹی چیف کے یہ انکشافات اور ٹوئٹر کی غفلت اور جان بوجھ کر اِن کوتاہیوں سے پہلو تہی قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ وقت آ گیا ہے پاکستان میں بھی اداروں کے خلاف چلائی جانے والی منظم مہم کے کرداروں کو انجام تک پہنچائے۔ اگر امریکہ جیسا ملک اِسے قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے خطرہ سمجھتا ہے تو پاکستان کو بھی اِس حوالے سے اہم اقدامات کرنا ہونگے۔