• news

تو شہ خانہ ، سپیکر ریفرنس دا ئر کر چکے ، پی ڈی ایم کا غیر مو ثر قرار 


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) الیکشن کمشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی خلاف پی ڈی ایم کا توشہ خانہ ریفرنس غیر مؤثر قرار دے کر خارج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے پی ڈی ایم کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پہلے ہی زیرسماعت ہے۔ اس لیے پی ڈی ایم کا ریفرنس غیر مؤثر قرار دیا جائے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے محسن شاہنواز رانجھا کی طرف سے عمران خان کی نااہلی کیلئے جمع کرائی گئی پی ڈی ایم کی متفقہ درخواست کو غیر مؤثر قرار دے کر خارج کردیا۔ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمشن میں دائر ریفرنس پر سماعت 29 اگست کو ہوگی۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آج پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے حوالے سے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ قانونی ٹیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج اے ٹی سی میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان تمام معاملات کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود جائیں گے اور اس جعلی مقدمے کے خلاف اقدامات کریں گے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں نہ کوئی دھماکہ ہوا اور نہ کوئی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بلکہ پولیس نے پولیس کے حق میں دہشتگردی کی دفعات لگا کر پاکستان کے دہشگردی کے خلاف بیان پر پانی پھیر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن