حلقہ کی عوام کی طرف سے ملنے والا پیار ناقابل بیان ہے:رائے ملازم حسین
بچیکی (نامہ نگار) این اے 118 ضمنی انتخابات میں امیدوار رائے ملازم حسین کھرل المعروف عبد اللہ مجاہد کی انتخابی مہم کامیابی سے جاری ہے ، سابق کوآرڈی نیٹر چیئر مین ضلع کونسل رائے ملازم حسین کھرل کی سیدوا لہ ، بڑا گھر ، بچیکی ، موڑ کھنڈا ، منڈی فیض آباد اور ننکانہ صاحب سمیت تمام چھوٹے بڑے قصبوں اور دیہات میں انتخابی مہم جاری ہے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جا رہا ہے اور ان کی بھرپور حمائیت کے اعلانات کئے جا رہے ہیں ، رائے ملازم حسین نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی طرف سے ملنے والا پیار ناقابل بیان ہے ،لوگوں کی محبت ساری عمر یاد رہے گی انہوں نے کہا کہ اس حلقہ سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کیا اور اب وہ تبدیلی چاہتے ہیں ،اللہ تعالیٰ کی مہر بانی اور لوگوں کی محبت کی وجہ سے کامیابی ہمارا مقدر ہوگی جس کے بعد زبانی جمع خرچ کی بجائے عوامی فلاح کے منصوبے ہر کسی کو نظر آئیں گے ۔