سیاست کی بجائے ریاست کا استحکام ضروری ہے:رانا آصف
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق یو سی چیئرمین رانا آصف محمود خاں آف سیکھم نے کہا ہے کہ سیاست کی بجائے ریاست کا استحکام ضروری ہے موجودہ حکومت اگر کڑے اقدامات نہ اٹھاتی تو آج ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہوتا بعض حکومتی اقدامات سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر وفاقی حکومت نے عوام کو کسی جگہ تنہا نہیں چھوڑا اور غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے، اپنے ایک بیان میں راناآصف محمود خاں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت کا اناڑی پن ملک کو بہت مہنگا پڑا، معیشت تباہ ہوئی۔