• news

ریاست عمران خان کی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے: سرفراز ساہی

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) ّآئین 1973قومی قیادت نے متفقہ طور پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں ریاست کو آئین دیا اس لیے پاکستان پیپلز پارٹی آئین اور ریاست کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے ریاستی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے محروم اقتدار اور مشکوک قومی حیثیت رکھنے والے عمران خان گروہ کو اجازت نہیں دے سکتی پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری کا یہ مطالبہ بالکل قومی ضرورت پر مبنی ہے کہ ریاست نفسیاتی مریض عمران خان کی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمائوں تحصیل صدر محمد سرفراز ساہی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری اور صدر لیبر بیورو تحصیل وزیر آباد محمد اقبال بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ان راہنمائوں نے کہاکہ عمران خان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی سطح کا فتنہ گر اور فسادی شخص ہے اس نے پاکستان کے چاروں ریاستی ستون کی توڑ پھوڑ شروع کررکھی ہے قومی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ افواج پاکستان اور عدلیہ کی کردارکشی کی اگر کسی کردار نے خود عمران خان کی ان سرگرمیوں کا محاسبہ اگر نہ کیا تو یہ دوسرا مجیب الرحمن بن جائے گا اور ہم نہیں چاہتے کہ اس شخص کو جھوٹے اعداد شمار اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر اپنے عزائم کی تکمیل کا موقع ملے پاکستان پیپلز پارٹی کے ان راہنمائوں نے اپنی ہائی کمان سے مطالبہ کیا ہے کہ 6ستمبر کی دفاعی تقریبات منعقد کرے ہم جملہ کارکنان اس موقع پر فوج سے یکجہتی کا بھر پور ثبوت دیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن