• news

مسائل کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات کررہی ہے: وسیم انجم سندھو 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ ماضی کے ساڑھے تین سالوں کی تباہ کاریوں کی بدولت قوم کو مشکل ترین فیصلوں سے گزرنا پڑا ہے عمران خان ڈراموں پرمبنی بیانیہ کا عادی ہے اس لیے قوم کو گمراہ گن پروپیگنڈا کی طرف لیجانا چاہتا ہے مگر قوم اس کے کسی بھکاوے میںنہیںآئیں گے مہنگائی ،بیروزگاری ، معیشت کی تباہی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے پی ڈی ایم کی حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن