شہباز شریف نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز معاف کر کے دل جیت لئے: عادل بخش چٹھہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سینئر رہنما ورکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ (ن)چوہدری عادل بخش چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بجلی بلوں پر لگے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز معاف کر کے ایک کروڑ71لاکھ خاندانوں کے دل جیت لئے۔ ہم نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے بجلی کے بلوں لگے عائد فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز معاف لینے کے عوام دوست اور احسن اقدام کو سراہتے ہیںجنہوں نے عوام کی پریشانی کو اپنا سمجھتے ہوئے 1کروڑ71لاکھ خاندانوں کو بجلی کے بلوں پر لگایا جانیوالے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو فوری طور پر معاف کرنے کے احکامات جاری کئے ،ہم ان کے اس احسن اور عوام دوست اقدام پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیںان خیالات کااظہار انہوںنے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے دوران گفتگو کیا‘اس موقع پر وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ ‘ممبران صوبائی اسمبلی ملک صہیب، بلال فاروق تارڑ، بلال اکبر خان، ملک ظہیر اقبال، غلام رضا ربیرہ بھی موجود تھے۔