• news

پنجاب حکومت سیلاب متاثرین  کی مدد کرے: سعدیہ تیمور 

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افرادکی فوری مدد یقینی بنائے۔ڈی جی خان اور راجن پور میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تمام تر توجہ عمران خان کو پروٹیکشن فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔کاش پرویز الہی اور مونس الہی دن رات بنی گالہ میں حاضری لگوارہے ہیں کاش ایک ایک دورہ جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی کرلیتے۔جنوبی پنجاب لوگوں کے پاس رہنے کےلئے چھت اور کھانا تک نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن