• news

جیلانی پارک میں شجرکاری تقریب 

لاہور(خبرنگار)جیلانی پارک سیلفی پوائنٹ پرپی ایچ اے اور معروف کمپنی " نیسلے " کے اشتراک سے شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نیسلے کمپنی نے شجرکاری کیلئے پی ایچ اے کو 6 تا 10 فٹ بڑے1500سو درخت فراہم کیے۔ شجرکاری تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے تاثر احمد ، عبداللہ جاوید جنرل مینجر ،ڈاکٹر فہد ناصرسیفٹی و ماحولیات کے سربراہ، نیسلے پاکستان،، نیسلے واٹرس شرکت کی اور درخت لگائے۔درخت لگانے کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے تاثر احمد نے نیسلے عہدیداران کو شجرکاری مہم میں ہرسال حصہ لینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن