• news

لاہور میں پولیو مہم کے دوسرے روز چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے 

لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت پولیو مہم کی دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، یو سی ایم اوز، ایریا انچارج سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور محمد علی کو بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم کے دوسرے روز 04 لاکھ 06 ہزار 999 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں اور 51 ریفیوزل کیسزمیں والدین کو قائل کرنے کے بعد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دو روز میں ساڑھے آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں او انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری رہی۔ 

ای پیپر-دی نیشن