ڈسکہ انتخابات معاملے پر الیکشن کمشن نے نوٹس جاری کیا: عثمان ڈار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کا معاملے پر الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی انہیں طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمشن نے30 اگست کو انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے۔ الیکشن کمشن نے 19 فروری 2021ءکے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندھلی کی تحقیقات کیلئے طلب کیا۔ الیکشن کمشن نے عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار اور فردوس عاشق اعوان کو بھی طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندھلی کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
عثمان ڈار