• news

سٹیٹ  بنک نے وزیراعظم  فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا۔ پاکستان بھر میں تمام بنک برانچوں میں نقد یا کراس چیک کے ذریعے عطیات دیئے جا سکتے ہیں۔ سٹیٹ بنک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے۔ مرکزی بنک نے کہا ملک کے تمام بنک برانچوں میں نقد رقم یا کراس چیک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ ڈیجیٹل طورپر راست‘ آئی  بی ایف ٹی  ذریعے بھی عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ سٹیٹ بنک نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل ہولڈرز بھی وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے آئیکون پر کلک کرکے عطیہ دے سکتے ہیں۔  سٹیٹ بنک نے بنکوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ فنڈ کے بارے میں آگاہی پیدا کریں اور عطیہ دہندگان کو عطیات دینے میں سہولت فراہم کریں۔

ای پیپر-دی نیشن