حافظ آباد کوگجرات ڈوےژن مےں شامل کرنے کےخلاف آج دھرنا دےا جائے گا
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) شہر بھر کی سےاسی سماجی ،کاروباری اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے آج رات 8بجے فوارہ چوک مےں حافظ آباد کو گوجرانوالہ ڈوےژن سے نکال کر گجرات ڈوےژن مےں شامل کئے جانے کے خلاف احتجاجی دھرنا دےا جائے گاجس مےں تمام مکاتب فکر علماءاکرام کے علاوہ پی ٹی آئی، ن لےگ، جماعت اسلامی، پےپلز پارٹی، مرکزی انجمن تاجران، تاجرا تحاد کونسل ، انجمن نوجوانان سمےت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کثےر تعداد مےں شرکت کرےں گے۔ شہرےوںکو کہنا ہے کہ جب تک ےہ فےصلہ واپس نہےںلےا جاتا انکا احتجاج جاری رہے گا۔درےں اثناء ہےئر ڈرےسر اےسوسی اےنڈ بےوٹی آرٹ اےسوسی اےشن کے صدر محمد نواز انجم سےکرےٹری جنرل محمد شفےق بھٹی نے وزےر اعلی پنجاب سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ فی الفور ضلع حافظ آبا د کو گجرات ڈوےژن سے نکالنے کا نوٹےفےکشن جاری کرےں کےونکہ عوام مےں جو غم وغصہ کی لہر پھےلی ہوئی ہے وہ ختم ہوسکے۔انہوںنے مزےد کہا کہ وہ آج متحدہ تنظےموںکے فوارہ چوک مےں دےئے جانے والے احتجاجی دھرنا مےں بھرپور شرکت کرےں گے۔